اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: مختلف اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے و نوٹسز

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور نوٹسز جاری کردیئے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق این اے 142 ساہیوال  میں امیدوار عثمان علی کو ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا، امیدوار عثمان علی آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے وضاحت کیلئے پیش ہونگے۔

ترجمان نے بتایا کہ  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے خلاف ضابطہ تشہیری مواد پر امیدواروں  رانا قاسم نون، عبدالقادر گیلانی اور دیگر کو نوٹسز جاری کئے،ملتان میں شاہد محمود خان اورعلی موسیٰ گیلانی سمیت 12 امیدواروں کو نوٹسزجاری کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 46 اسلام آباد میں تین امیدواروں کو غیر قانونی طور پر انتخابی کیمپ بنانے پر نوٹسز جاری ہوئے،  این اے 48 اسلام آباد میں امیدوار ملک عبدالعزیز کو بغیر اجازت کار ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی 64 گوجرانوالہ سے امیدوار عمرفاروق ڈار اور عاصم اشرف کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے، پی پی 30 گجرات میں امیدوار عتیق الزمان ڈوگر کو اوورسائز پینا فلیکس لگانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ خانیوال کے چھ امیدواروں کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی گئی ہے جبکہ مظفر گڑھ میں امیدوار میاں علمدارحسین کو انتخابی مہم کیلئے پبلک پراپرٹی استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے