اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کی ریلیاں، درجنوں کارکن گرفتار

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(لاہورنیوز) لاہور، کراچی سمیت پی ٹی آئی نے کئی شہریوں میں ریلیاں نکالیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں علامہ اقبال روڈ پر این اے 119میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مردوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر پولیس راستے سے ہٹ گئی۔

کراچی میں تحریک انصاف نے تین تلوار چوک میں ریلی نکالی، پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملے کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق 25 پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی میں بھی این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے، جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔

پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا، اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لئے این او سی نہیں لیا، این او سی کے بغیر جو بھی روڈ پر آئے گا گرفتار کرلیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے