28 Jan 2024
(لاہور نوکز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت بالائی پنجاب میں 30 اور31 جنوری کو بارش کی نوید سنادی۔
سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں اپنا ڈیرہ کیا جمایا کہ بارش برسانے والا کوئی بھی سسٹم یہاں پر نہ مار سکامگر اب محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنادی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 30 اور 31 جنوری کو لاہور، راولپنڈی ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے موسمی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔