اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ایک ماہ میں 70ہزارکلو ناقص گوشت تلف

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(لاہور نیوز): ڈی جی عاصم جاوید کی ہدایات پر بیمار،لاغر جانوروں کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل آپریشن کے دوران  ایک ماہ میں 70ہزار کلو ناقص گوشت تلف کردیا۔

ایک ماہ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے  4 ہزار 271 میٹ پوائنٹس، مذبح خانوں اور 3 ہزار 184 چکن پوائنٹس کی چیکنگ کی ، ناقص گوشت فروخت کرنے پر 22 میٹ پوائنٹس اور 8چکن پوائنٹس بند کیے گئے جبکہ  38کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق  972میٹ اینڈ چکن پوائنٹس کو 74 لاکھ 37ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 70ہزار کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا، زائدالمیعاد، بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر 30میٹ اینڈ چکن پوائنٹس بندکر دیے گئے۔

عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ   مضر صحت غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر 38 افراد کے خلاف مقدمات درج کر وائے گئے، بیمار جانوروں کا گوشت اور قیمہ تیار کر کے مختلف چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  ناقص گوشت کا کھانوں میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے، لاغر بیمار جانور کا گوشت فروخت کرنے والے کا کاروبار بند،مقدمہ درج اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے مافیا کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی کو 1223 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے