اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مناظرے، معائنے کیلئے تیار ہوں، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا چیلنج قبول کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا ہسپتال پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفراسٹرکچر کا معائنہ بھی ہو جائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہو جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایک سیاسی لیڈر مہربان نے کہا ہے وہ نوازشریف سے مناظرہ چاہتا ہے، میں اس کو کہنا چاہتا ہوں آپ نوازشریف کو اپنے صوبے کے دورے کی دعوت دیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف وہاں آئیں اور آپ کے صوبے کا معائنہ کریں، وہاں پرمناظرہ بھی ہوگا، موازنہ بھی ہوگا اور پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کی کیا خدمات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے