اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جوان رہنا چاہتے ہیں؟توپھر چائے پینی شروع کردیں!لیکن کتنےکپ ؟ماہرین نے بتا دیا

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ چائے آنے والے بڑھاپے کی رفتار کو سست کردیتی اور جوانی کو برقرار رکھتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے  تحقیق میں 30 سے ​​79 سال کی عمر کے 7,900 شہریوں اور 37 سے 73 سال کی عمر کے 5,600 بالغ افراد  سے ان کی چائے پینے کی عادتوں سے متعلق پوچھا ،ان افراد سے چائے کی قسم، روزانہ پئے جانے والے کپ کی تعداد اور ان کے بلڈ پریشر ، کولیسٹرول کا پوچھا گیا اور ان کی عمر سے متعلق سوالات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک مشاہدہ تھا، اس لیے یہ طے کرنا ناممکن تھا کہ چائے پینے سے انسان جوان رہتا ہے یا نہیں اور بڑھاپا تاخیر سے آتا ہے یا نہیں؟البتہ اس تحقیق سے  یہ بات سامنے آئی  ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد میں بڑھاپا دیر سے آتا ہے، اس مطالعے میں زیادہ تر تعداد مردوں کی تھی جن میں انزائٹی اور بے خوابی جیسی کیفیت بہت کم تھی۔

محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک دن میں 3  کپ چائے یا 6  سے 8  گرام چائے کی پتی پینااینٹی ایجنگ فوائد فراہم کر سکتا ہے،یعنی انسان زیادہ عرصے تک جوان رہ سکتا ہے۔تحقیق  میں  جن شرکانے چائے پینا چھوڑ دیا تھا، ان کی عمر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔محققین کا خیال ہے کہ چائے کا بایو ایکٹیو جزو پولیفینول مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے