اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل کر دیئے گئے

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے 5 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر علی پور اور اس کے گردونواح سے ہے، مقتول پاکستانی ایران میں مزدوری کرتے تھے جنہیں گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا۔

پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصلر جنرل کے حکام جائے حادثہ اور ہسپتال کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، ہم نے ایران سے اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی، آج صبح نامعلوم افراد نے سرکن کے نواحی علاقے سراوان میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والے پاکستانی ایران میں ورکشاپ میں مزدور تھے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ ایران میں شہید ہونے والے مزدوروں کی لاشیں پاکستان لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے