27 Jan 2024
(ویب ڈیسک) جلد کو نکھارنے والی کریم بچوں کی جلد کیلئے خطرناک قرار دی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچوں میں سکن کیئر پروڈکٹس استعمال کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان انہیں کئی مسائل سے دوچار کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کریموں میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو صرف بالغ عمر کے افراد ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسی کریموں کے استعمال سے بچوں میں الرجی یا جلدی مرض میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔