اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں نمونیہ بے قابو، مزید 7 بچے جاں بحق

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب میں نمونیہ کی وبا بے قابو ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 بچے جان کی بازی ہارگئے۔

شدید اور خشک سردی سے نمونیہ کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،  24گھنٹوں کے دوران لاہور کے میو ہسپتال میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ گزشتہ 7 روز کے دوران لاہور میں  7بچے نمونیہ کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 212نمونیہ کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں اب تک نمونیہ سے انتقال کرجانیوالے بچوں کی تعداد 50ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں نمونیہ کے باعث  7بچے جاں بحق ہوئے، جن میں دو گوجرانوالہ، 2 شیخوپورہ، ایک بہاولپور، ایک راولپنڈی اور ایک لاہور میں انتقال کرگئے۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 942 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔

نمونیہ پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، اس کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے ، نمونیہ ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

نمونیہ اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ، بچوں کو نمونیہ ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے