اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں کمی نہ آ سکی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے آمد و رفت شدید متاثر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے فاروق آباد، کوٹ مومن سے راوی ٹول پلازہ، ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ انٹرچینج، رجانہ انٹرچینج، فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا۔

ایم 4 کو شیر شاہ انٹر چینج سے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، گوجرہ سے شورکوٹ، شام کوٹ انٹرچینج سے عبد الحکیم انٹرچینج، پنڈی بھٹیاں، ایم 5 کو ظاہر پیر سے اوچ شریف انٹرچینج، شیر شاہ ٹول پلازہ اور ایم 11 کو محمود بوٹی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ، سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، کسی بھی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے