اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ آج راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں سیاسی میدان سجائے گی

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ کرے گی، جلسے کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کیلئے 2 ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے، سٹیج اوراطراف کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔

مری روڈ کو تمام اطراف سے کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا، راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کمیٹی چوک، فوارہ چوک، تاج کمپنی چوک، مریڑ چوک اور مختلف مقامات سے بھی راستے بند ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں بھی سیاسی میدان لگائے گی۔

حلقہ این اے 17 کے کالج گراؤنڈ میں جلسے کیلئے سٹیج تیار کر لیا گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئیں، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

علاوہ ازیں رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف لاہور میں اپنے حلقہ این اے 118 میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے