اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں وٹامن ڈی کی کمی جسم پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ماہرین نے تحقیق جار ی کردی

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہونیوالے سے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی مسلز کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے مسلز میں تکلیف، حجم میں کمی، کمزوری اور مسلز کی ساخت بدلنے جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسی طرح مسلز کی کمزوری سے کمر اور گردن کے مسلز پر دباؤ بڑھتا ہے جس کا نتیجہ کمر درد کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں کمر درد کی شکایت بہت عام ہوتی ہے،اگر آپ کو اکثر کمر درد کا سامنا ہوتا ہے تو بہتر ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ٹیسٹ کروا لیں۔

ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ وٹامن ڈی بالوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہوتا ہے،وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما سست ہو جاتی ہے بلکہ بال گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی سے ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھتا ہےاسی طرح ڈپریشن کے مریض اگر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہوں تو ڈپریشن کی علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کا تحقیق میں مزید کہنا تھا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے،درحقیقت موٹاپے کے شکار افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے