اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انرجی ڈرنکس کا استعمال بچوں کی صحت پر کیااثرا مرتب کرتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ انرجی ڈرنکس بچوں میں بے چینی، ذہنی تناؤ، ڈپریشن سمیت تشدد اور نشے جیسے رویوں کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق مطالعے میں انرجی ڈرنکس کی کھپت میں اضافے کا تعلیمی کارکردگی، نیند کے مسائل اور غیر صحت بخش غذائی عادات سے بھی تعلق دیکھا گیا۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج سے محققین سنگین تشویش میں مبتلا ہیں جس کے مطابق انرجی ڈرنکس نفسیاتی دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔

محققین نے زور دیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف اقدامات کیے جائیں  کیوں کہ کم عمر افراد کو یہ مشروبات پانی سے بھی زیادہ سستے داموں میسر ہیں۔ سائنس دانوں نے 57 مطالعوں سے حاصل ہونے والے صحت کے ڈیٹا کا جائزہ لیا،ان مطالعوں میں 21 سے زائد ممالک کے 12 لاکھ بچے اور نوجوان شامل ہوئے۔

سائنس دانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ 18 سے 35 برس کے درمیان افراد جو روزانہ انرجی ڈرنکس پیا کرتے تھے ان کے نیند کے دورانیے میں کبھی نہ پینے والے یا کبھی کبھی پینے والے افراد کی نسبت نصف گھنٹے تک کی کمی واقع ہوئی تھی۔

کیفین اور چینی سے بھرپور ان مشروبات کے متعلق محققین کو معلوم ہو ا کہ لوگ جتنی زیادہ انرجی ڈرنکس پیتے ہیں اتنی کم مقدار میں نیند لیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے