اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

3 غذاؤں کو ناشتے میں شامل کریں، بھرپور فائدہ اٹھائیں

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) صبح کی بیداری کے وقت ذہن و جسم عام طور پر سست رو ہوتا ہے اور اسے چوکنا کرنے کیلئے جہاں نہانا، یا ورزش کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے وہیں کچھ مخصوص قسم کی غذائیں بھی بہترین ثابت ہوسکتی ہیں۔

صبح کے وقت توانائی حاصل کرنے کیلئے ایسے خوراک کھانا ضروری ہے جو کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور صحت مند چکنائیوں کا مجموعہ ہوں۔ درج ذیل ایسے 3 قسم کے کھانوں کا ذکر ہے جو جسم کو دن کی بہتر طور پر شروعات کیلئے تیار کرسکتے ہیں۔

سالم اناج (whole grains):

سالم اناج میں دلیہ، جو اور باجرے جیسے اناج وغیرہ آتے ہیں۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کرتے ہیں۔ ان میں فائبر بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ سالم اناج کی روٹی یا انہیں دودھ میں شامل کرکے بھرپور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں:

پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈے اور دہی وغیرہ آجاتے ہیں۔ انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں ضروری امائنو ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو توانائی کی پیداوار میں معاون ہوتے ہیں۔ ناشتے کیلئے پھینٹے ہوئے انڈے، آملیٹ یا ابلے ہوئے انڈے کھانا انتہائی فائدہ مند ہے۔

اسی طرح دہی بھی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے پروبائیوٹکس کا کام بھی کرتا ہے۔ مزید ذائقہ اور ساخت کے لیے اسے پھلوں یا گری دار میوے کے ساتھ ملا کر کھائیں۔

پھل اور گری دار میوے:

پھل: کیلے قدرتی شکر، کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کا زبردست اور آسان قابلِ رسائی ذریعہ ہیں۔  اس کے علاوہ بیریز جیسے کہ بلیو بیری یا سٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں موجود قدرتی شکر آپ کے جسم میں شوگر کی مانگ کو صحت بخش طریقے سے پورا کرسکتی ہے۔

گری دار میوے: بادام، اخروٹ یا دیگر گری دار میوے صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ مستحکم توانائی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں خالی کھائیں یا دیگر خوراک کے ساتھ ملا کر جیسے دہی یا دلیہ وغیرہ میں شامل کرکے غذاؤں کے اس امتزاج سے مزہ اور نفع دونوں کو دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے