25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) انرجی ڈرنکس کا استعمال لوگوں میں بے خوابی اور نیند نہ آنے جیسے مسائل کو جنم دیتا ہیں۔
ناروے میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق مہینے بھر میں صرف ایک انرجی ڈرنک کا استعمال ہی کیا جائے تو نیند اور بے خوابی کے مسائل کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ انرجی ڈرنکس کا استعمال ہفتے میں 2 سے 3 بار کرتے ہیں ان میں نیند میں تاخیر کا امکان 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور نیند کے دوران جاگنے کا امکان 60 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
طبی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو افراد انرجی ڈرنکس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں وہ آدھی رات کو جاگنے کے بعد دوبارہ سونے میں دشواری محسوس کرتے ہیں اور ایسے افراد دوسروں کے مقابلے میں اوسطاً آدھا گھنٹہ کم سوتے ہیں۔