25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 524 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 8 کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار 287 روپے مالیت کے 29 کروڑ 5 لاکھ 27 ہزار 31 شیئرز کا لین دین ہوا۔