25 Jan 2024
(لاہور نیوز) داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔
داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کرنے کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل انیق احمد ملک بھی موجود تھے۔
دربار ہسپتال منتقلی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس داتا دربار ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کرے گی۔
ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر کام کیا جائے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مخصوص کرنے کاعلان کیا تھا۔