اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ سے میچ کےدوران شاہینوں کی توجہ منتشر کیوں رہی؟اہم وجہ سامنے آگئی

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی توجہ منتشر رہنے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کے رویے سے خوش نہیں رہی،بیشتر کی توجہ لیگز کے این او سی و دیگر معاملات پر مرکوز رہی جس کی وجہ سے کیویز کے دیس میں کارکردگی متاثر ہوئی۔بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کھلاڑیوں کو سمجھاتے رہے کہ ابھی اپنی کارکردگی پر توجہ دو، اچھا کھیلو گے تو بینک بیلنس ویسے ہی بڑھ جائے گا، پیسہ کمانے کے مواقع ملتے رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ معاملات سے خوش نہیں ہیں،ان کا اپنا مستقبل بھی غیریقینی کا شکار ہے،15 دسمبر کے بعد سے ادائیگی رکی ہوئی ہے۔اس سے قبل 300 ڈالر یومیہ دیے جا رہے تھے،سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کوشش تھی کہ حفیظ سے تین سال کا معاہدہ ہو جائے مگر حکومت سے اجازت نہ مل سکی۔

توقع یہی ہے کہ سابق کپتان اگلی سیریز میں پھر ٹی وی پر بطور مبصر نظر آئیں گے،حفیظ کے بارے میں کہا گیا کہ انھوں نے سخت گیر رویے کا مظاہرہ کیا جس سے کھلاڑی خوش نہیں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے