اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیبارٹری میں بوائلردھماکہ،2افرادزخمی

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے سیکنڈ فلور کی لیب میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں  دو افرادجھلس کر شدید زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو  جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی  منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کی شناخت28 سالہ مدثر اور22سالہ سلیمان کی نام سے ہوئی،دونوں افراد الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طالبعلم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  واقعہ  کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر کے انکوائری کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے