اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم مینجمنٹ کو آئینہ دکھانے پر کپتان عماد شکیل ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ سے ڈراپ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا غصہ ہاکی ٹیم کپتان پر اتار دیا گیا، عماد شکیل بٹ کو ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹیم سے ڈراپ کرکے وطن واپس بلالیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، کپتان کا موقف تھا کہ کوچز کی طرف سے کوئی گیم پلان نہیں دیا گیا لڑکوں نے اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کی سب نے زور لگایا، اس کے باوجود کھلاڑیوں کو ہی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ لڑکے خالی جیب لیے پاکستان کی عزت میں اضافے کے لیے لڑے، کوچز کو اپنا احتساب بھَی کرنا چاہیے، صرف ٹیم کو اس چیز کا قصور وار نہ سمجھیں۔

عماد شکیل بٹ کی جانب سے ٹیم انتظامیہ کو آئینہ دکھانے کے جرم میں ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹیم کے کوچز شکیل عباسی اور دلاور حسین نے انہیں ہاکی ورلڈکپ کی ٹیم سے باہر کرکے گھر جانے کی ہدایت کردی اور اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی رائے بھی نہیں لی گئی۔

یاد رہے کہ عماد شکیل بٹ نے اولمپکس کوالیفائر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ خوبصورت ترین گول کرکے بھی شہرت پائی تھی۔

ورلڈکپ ہاکی فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا مینز ایونٹ 29 جنوری سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان کو ہالینڈ، نایئجریا اور پولینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے