اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی بننے کی تصدیق کر دی

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بننے اور پی سی بی چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں پی سی بی گورننگ بورڈ میں اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے جس کے بعد وہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لے کر آئندہ تین سال کے لیے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

گزرے 13 ماہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چوتھا نیا سربراہ ملا ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ذکاء اشرف کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو پی سی بی گورننگ باڈی میں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

پی سی بی آئین کے مطابق بورڈ کے الیکشن کمشنر خاور شاہ عبوری چیئرمین کے طور پر 10 رکنی بورڈ آف گورنرز تشکیل دیں گے جس میں وزیراعظم کے دوسرے نمائندے مصطفیٰ رمدے ہیں۔

عام انتخابات کے بعد محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔ جس کے بعد وہ پی سی بی چیئرمین کےانتخاب میں حصہ لے کر تین سال کے لیے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

محسن نقوی نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کا سربراہ بننے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے