23 Jan 2024
(ویب ڈیسک) انگلش سپنر کو والدین کا پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے بھارت آنے سے روک دیا گیا۔
ویزا مسائل کے سبب نوجوان انگلش کرکٹر شعیب بشیر بھارت کا سفر نہیں کرسکے، ان کے بغیر ٹیم حیدر آباد دکن پہنچی،انگلینڈ بورڈ بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت سے اس معاملے کو حل کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
سمرسٹ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ آف سپنر کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، ابوظبی میں ان کے ہمراہ ای سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر سٹورٹ ہوپر ہیں۔