اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی بہترین ٹیموں میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی بہترین ٹیموں سے پاکستانی شاہین ’’غائب‘‘ ہیں جب کہ مینز الیون میں 3 بھارتی پلیئرز شامل ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023 کی بہترین مینز اور ویمنز ٹوئنٹی 20 ٹیمیں ترتیب دی ہیں، ان میں کوئی پاکستانی پلیئر جگہ نہیں بنا سکا، مینز ٹیم میں بھارت کے 3 پلیئرز یشاوی جیسوال، سوریا کمار یادیو اور ارشدیپ سنگھ کو جگہ مل گئی۔

قیادت بھی یادیو کے سپرد ہے، انہوں نے گذشتہ برس 14 میچز میں 159 کے سٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے، دیگر 8 پلیئرز میں پاکستانی نژاد زمبابوین سکندر رضا، فل سالٹ، نکولس پوران، مارک چیپمین ، مارک ایڈائر، روی بشنو، رچرڈ این گیورا اوریوگنڈا کے الپیش رامجینی منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 30 میچز میں 132 کے سٹرائیک ریٹ سے 449 رنز بنائے،ساتھ 55 وکٹیں 4.77 کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کی کپتان سری لنکن چماری اتاپتو ہیں، آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بیتھ مونی اور جنوبی افریقی بیٹر لیورا وولڈورٹ بھی علامتی سائیڈ کا حصہ ہیں، ہیلی میتھیوز نے چوتھی اور انگلینڈ کی نٹالی سکوایئر برنٹ نے پانچویں پوزیشن سنبھالی، امیلیا کیر چھٹے اور الیسی پیری ساتویں نمبر پر ہیں۔

ایشلیگ گارڈنر، دیپتی شرما، سوفی ایکلیسٹون اور میگن شسٹ بولنگ اٹیک کا حصہ بنیں، سری لنکن سٹار چماری نے گذشتہ برس مختصر فارمیٹ میں 470 رنز 130.91 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے، انہوں نے سال میں 15 چھکے جڑے،اسی طرح بیتھ مونی نے 41 کی اوسط اور 120.58 کے سٹرائیک ریٹ سے 410 رنز نام سکور کیے۔

ویمن الیون میں بھی کوئی پاکستانی پلیئرجگہ نہیں بناسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے