اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی حیران کن تفصیلات منظرعام پر آگئیں

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سابق آل راونڈر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی کے چرچے جہاں پاکستان میں گرم ہیں وہیں دوسری جانب بھارت میں بھی یہ معاملہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے شعیب ملک سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ انہوں نے اپنے والد کے ذریعے جاری پیغام میں نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس سب ہنگامے میں بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جو کہ انتہائی حیران کن ہیں، شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے۔

 ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں بھی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پراجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے