(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابراعظم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی پی ایل کی فرنچائز رنگپور رائڈرز کے اکاؤنٹ سے بابر کے بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ بابراعظم آج رنگپور رائڈرز اور سلہٹ سٹرائیکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رنگپور رائڈرز میں موجود دیگر نامور کھلاڑیوں میں پروٹیز باؤلرعمران طاہر، پاکستانی باؤلر احسان اللہ، سلمان ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن موجود ہیں۔
اس سے قبل سابق کپتان بابراعظم کی جانب سے انسٹاگرام پر پاکستان سے بنگلہ دیش کے سفر کی سٹوری بھی شیئر کی گئی تھی۔
حال ہی میں دوسری شادی کرنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی بی پی ایل کا حصہ ہیں۔ فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، صائم ایوب اور محمد عامر بھی بنگلہ دیشی لیگ میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔