اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز کے دیس کا دورہ مکمل، قومی ٹیم کی وطن واپسی کیلئے آج روانگی

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) کینگروز کے بعد کیویز سے سیریز میں بدترین ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے آج وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی۔

قومی سکواڈ  کا  ایک گروپ آج رات آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگا جس کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوجائیں گے،پاکستان کے لئے روانہ ہونے والے کھلاڑی 23 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

 لاہور کے لیے روانہ ہونے والوں میں عامر جمال کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں قیام کریں  گے۔

 پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، صائم ایوب اور حسیب اللہ کراچی  جائیں گے جبکہ عمر گل ، یاسر عرفات، حارث رؤف، زمان خان اور محمد نواز اسلام آباد اور اسامہ میر سیالکوٹ کےلیے روانہ ہونگے۔

 اس کے علاوہ بابراعظم، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان اور عباس آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے کرائسٹ چرچ سے ڈھاکہ  جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے