اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس کے مریضوں کو وزن کم کرنے سے مزید کیا فائدہ ہوتاہے؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ ذیابیطس کے وہ مریض جو بیماری پر قابو پانے کیلئے اپنے وزن میں کمی لاتے ہیں،ان میں دل کی بیماری کی خطرہ بھی کافی کم ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ماہرین کے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں کے وزن میں خاطر خواہ کمی دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم کردیتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ وزن میں کمی سے ٹائپ 2 ذیابیطس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ، مرض سے متعلقہ دیگر طبی پیچیدگیوں میں کمی کے شواہد بھی ملتے ہیں۔ جس میں دل کی بیماری کا خطرہ 40 فیصد اور گردے کی بیماری  کا خطرہ 33 فیصد کم ہونا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس سے پر قابو پانے کے کوشش میں ہیں۔مطالعے کے لیے محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس والے 5,145 مریضوں کے ڈیٹا کی پیروی کی جو موٹاپے کا شکار تھے۔ نتائج سے پتہ چلا کہ وہ مریض جن کو خوراک اور طرز زندگی سے متعلق سخت شیڈول دیا گیا وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کو اس حد تک کنٹرول کر لیا کہ انہیں کسی دوا کی ضرورت نہ رہی اور ان کے خون میں شوگر کی سطح معمول پر رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے