(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بادام بھگو کرکھانے سے حاصل ہونیوالے فوائد بیان کردیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہناتھا کہ بادام بھگونے سے ان میں موجود مختلف اجزا جیسےٹیننزاور آکسلیٹس کی مقدار کم ہو جاتی ہے،یہ اجزا دیگر غذائی اجزا کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں جبکہ ان کی مقدار میں کمی سے بادام غذائی اعتبار سے زیادہ مفید ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح بادام بھگو کر رکھنے سےپائتھک ایسڈ کے ٹکڑے کرنے میں مدد ملتی ہے،یہ ایسڈ بادام کے چھلکے میں موجود ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے ہونے سے میگنیشم، کیلشیئم اور آئرن جیسے اجزا کا جسم میں جذب ہونے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بادام بھگو کر کھانا ان افراد کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے جن کا نظام ہاضمہ زیادہ حساس ہوتا ہے،ایسے افراد کے لیے خشک بادام کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ بادام بھگو کر کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوسکتا ہے کیونکہ باداموں میں ایسے انزائمے موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔باداموں کو بھگو کر رکھنے سے یہ انزائمے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں جس سے باداموں اور دیگر غذاؤں میں موجود غذائی اجزا کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔