اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پی سی بی کے رابطہ کرنے پر پی ایس ایل ترانہ بنایا لیکن۔۔۔علی ظفر نے اہم بات بتا دی

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہےکہ پی سی بی نے ان سے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا ترانہ تیار کرنے کے لیے خود رابطہ کیا تھا لیکن بعدازاں معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے مینیجرکا اپنے بیان میں کہناتھا کہ اس سال کا پی ایس ایل ترانہ بنانے کے لیے پی سی بی نے ان سے باضابطہ طور پر خود رابطہ کیا تھا۔ علی ظفر 2 ماہ تک اپنے ذاتی اخراجات پر موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسرز کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پی سی بی کے لیے ترانے کے تین مختلف ورژن لے کر  آئے۔

علی ظفر نے بتایا کہ ان ورژنز  میں سے ایک کو حتمی شکل دینے کے بعد ریلیز کی تیاری جاری تھی جب انہیں بتایا گیا کہ پی سی بی کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کے ترانے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔علی طفر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس وقت ان وجوہات کی تفصیلات پر بات نہیں کر  سکتے ہیں۔

گلوکار کے منیجر کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر پی سی بی کو کسی ایک پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا، جس وجہ سے علی ظفر کو پی ایس ایل کے ترانے کے پراجیکٹ سے باہر کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے