اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثنا اور شعیب کی شادی،اداکارہ کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے پوسٹ وائرل

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے پوسٹ وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ “خاور مانیکا اور میرا (عمیر جیسوال) غم ایک جیسا ہے، ہم دونوں کی کہانی بھی ایک جیسی ہے”۔یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہی لگا کہ یہ گلوکار عمیر جیسوال کا آفیشل اکاؤنٹ ہے اور اُنہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

مداحوں کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہیندل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔عمیر جیسوال نے کہا کہ “یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اورسال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے