اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خشک سردی: نمونیا سے پنجاب میں مزید 7 بچے جاں بحق

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 7 اور لاہور میں 2 بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 179 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق  گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 135 نئے مریض سامنے آئے، صوبائی دارالحکومت میں نمونیا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1290 جبکہ پنجاب میں 7 ہزار 963 سے زائدہو گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیا ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں، چلڈرن ہسپتال میں 58 سے زائد بچے داخل ہیں، جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ادھر عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے