اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری کا شدید غصے کا اظہار

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے”۔

اُنہوں نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی طرف سے فون کالز آئیں، میں نے جان بوجھ کر فون کال نہیں اُٹھائی لیکن اس کے باوجود مجھے نئے نئے نمبروں سے کالز آئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا”۔

اداکارہ نے کہا کہ “نیوز چینلز مجھے کیوں کالز کررہے ہیں؟ کیا ثنا جاوید میری بچپن کی سہیلی ہے؟ کیا شعیب ملک میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا میں ان دونوں کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں اور آپ کسی کی نجی زندگی میں بولنے والے کون ہوتے ہیں؟ میں آپ کے ان فضول سوالوں کے جواب کیوں دوں؟

بشریٰ انصاری نے کہا کہ “لوگوں میں خدا کا خوف ہی نہیں ہے، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، اچھی بات ہے، اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ ہم کسی کی نجی زندگی پر سوال یا تبصرے کریں؟

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ملک کا مہنگائی اور بےروزگاری سے بُرا حال ہے، پوری دُنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں الیکشن نہیں ہو رہے، اداکار طلعت حسین شدید بیمار ہیں، اس سب کی کسی میڈیا چینل کو پرواہ نہیں، ہمارے نیوز چینلز کو صرف یہ جاننا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی شادیاں کیسے ختم ہوئیں، اُن کی یہ شادی کس نے اور کب کروائی وغیرہ وغیرہ”۔

آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ دونوں ان لوگوں سے خود کو بچائیں جو آپ کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں سٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے