تفریح
اک جانب ملک میں الیکشن کی گرماگرمی دوسری طرف راحت فتح علی خان کی سیاسی جماعتوں کو بڑی آفر
20 Jan 2024
20 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے سیاسی جماعتوں کو آفر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر سیاسی جماعت کیلئے گانا گا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ میرا ہر جماعت کیلئے نغمہ ہوتا ہے، میں ایک ٹیپ ریکارڈر کی طرح ہوں، جس نے اپنی کیسٹ لگانی ہے لگا لے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فروری میں ورلڈ ٹوور پر جارہا ہوں، یہ ورلڈ ٹوور جنوبی افریقا سے شروع ہوگا جس میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت 20 ملکوں کا دورہ کروں گا۔