کھیل
اگلا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمان کیلئے کونسے نام زیر گردش ہیں؟جانئے
20 Jan 2024
20 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے عہدےکیلئےزیر گردش نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کےمطابق پی سی بی میں کافی عرصے سے مسائل جاری ہیں، مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے معاملات جمود کا شکار رہے، ذکا اشرف نے بھی بے اختیار رہنے پر استعفے کو ترجیح دی، تاہم ذکا اشرف کے ساتھ رکن گورننگ بورڈ بننے والے مصطفیٰ رمدے اب بھی برقرار رہیں گے، دوسرے رکن کے طور پر نجم سیٹھی فیورٹ ہیں جبکہ اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، احمد نواز سکھیرااور عارف سعید کے نام بھی گردش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاتھا۔