20 Jan 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بنگلہ دیش میں پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ آج میرپور میں فور چون باریسل اور رنگ پور راییڈر کا میچ اس وقت جاری ہے اور شعیب ملک باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔
مشفیق الرحیم اور سویمیا سرکار بھی اسی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ثنا کے ساتھ شادی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا اور خود میچ میں مصروف ہوگئے۔