(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پھلوں کے سو فیصد خالص رس کا زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ 100 فیصد خالص پھلوں کا رس پینے اور بی ایم آئی میں ایک مثبت تعلق موجود ہے۔ اس لحاظ سے اگر خالص پھلوں کے رس میں چینی کا استعمال نہ بھی کیا جائے پھر بھی وزن بڑھنے کے امکانات رہتے ہیں کیونکہ پھلوں کے خالص رس پینے سے جسم میں کیلوریز کی تعداد بڑھتی ہے جس سے موٹاپا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کیا جائے تو وزن میں اضافہ ہونے کے امکانات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین بھی پھلوں کے سو فیصد خالص جوس کی کھپت کو محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پھلوں کے خالص جوس میں مٹھاس اور توانائی کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جبکہ فائبر انتہائی معمولی مقدار میں ہوتا ہے جس وجہ سے پیٹ کے بھرے رہنے کا احساس کم ہوتا ہے۔اس لئے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ پھلوں کے خالص جوس کا روزانہ ک بنیاد پر استعمال وزن میں اضافہ کر سکتا ہے۔