(ویب ڈیسک) پودوں پر مبنی پروٹین بڑھتی عمر کی خواتین کو صحت مند رکھنے میں نہایت کارآمد قرار دی گئی۔
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پودوں پر مبنی پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانے والی خواتین میں دائمی امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ ایسی خواتین اپنی بڑھاپے والی زندگی صحت مند طریقے سے گزارتی ہیں۔
محققین کے مطابق جن خواتین نے اپنی غذاؤں میں پھل ، سبزیاں، دالیں، سلاد ، روٹی اور لوبیا وغیرہ استعمال کیا ہے ان میں دل، کینسر، ذیابیطس اور دماغی صحت جیسی بیماریوں کی علامات کم دیکھنے میں آئیں۔ اس کے برعکس جن خواتین نے جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین پر انحصار کیا ان میں دائمی امراض کے امکانات زیادہ دیکھنے میں آئے۔
محققین کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر میں اگر پودوں پر مبنی پروٹین کا استعمال زیادہ کیا جائے اور جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کا استعمال کم ہو تو بڑھاپے میں اچھی صحت والی زندگی گزارنے کی ضمانت ملنا ممکن ہے۔