اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیوی بلے باز ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے دستبردار

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کیوی کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا، ڈیون کانوے چوتھے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے