اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شکست کا انوکھا جواز پیش کر دیا

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا انوکھا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بھی ہار پسند نہیں لیکن ایشیائی کنڈیشنز میں کینگروز اور کیویز کو بھی شکست ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میری اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا نقصان ہوا ہے، جب کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسا ہوتا ہے، کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر بہترین کی تلاش میں ہیں، روٹیشن پالیسی کے تحت کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آ رہے جس کا دکھ ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے کہ فاسٹ باؤلرز وکٹیں نہیں لے رہے جس کی وجہ سے پرابلم ہو رہی ہے، سب کو لگ رہا ہے کہ فاسٹ باؤلنگ بے نقاب ہو گئی۔

محمد رضوان نے کہا کہ شاہین نے پاور پلے کے دوران تین وکٹیں لیں لیکن دیگر باؤلرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی جو سوالیہ نشان ہے، مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے بارے میں باؤلنگ کوچ عمر گُل آپ کو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں مسلسل چوتھے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے