تفریح
عائشہ عمر اور یاسر حسین کی تھرلر فلم'ٹکسالی گیٹ' کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر وائرل
19 Jan 2024
19 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمراور یاسر حسین کی نئی تھرلر فلم 'ٹکسالی گیٹ' کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کرائم تھرلر فلم 'ٹکسالی گیٹ' 16 فروری کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کے پروڈیوسروقاص رضوی اور عائشہ عمر ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت ریلیز کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔