اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے نہار منہ آملے کا جوس استعمال کرنے کے فوائد بیان کردیے

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے نہار منہ آملے کا جوس استعمال کرنے سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ آملہ  انسانی جسم سے سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کا حامل ہے جو موسمی نزلہ زکام اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے،اس کے علاوہ آملہ جلد اور بالوں کیلئے بھی بہترین خوراک ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ آگر آپ آملے کے زیادہ فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے نہار منہ استعمال کریں جس کیلئے آملے کا جوس بھی مفید ہے کیونکہ آملے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہے جو آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اسی طرح  آملہ سوزش کو دور کرکے جوڑوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے،آملے کا جوس معدے کو صحت مند بناتا ہےاور کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس سے ہاضمے کے مسائل جیسے بدہضمی، تیزابیت اور قبض کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ شوگر کے مریض کیلئے آملے کا جوس بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو برقرار رکھتا ہے،اس کے علاوہ جسم سے کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند بھی بناتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے