19 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل ہونیوالی اپنی اور افتخار احمد کی گفتگو سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی پچ 150 رنز بنانے والی ہے یہاں زیادہ اسکور نہیں بنے گا، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے بنگلہ دیش میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کی شکست کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے جس کا دکھ ہے، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے۔