اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زویا ناصر کے انتقال کی خبریں،اداکارہ اپنی موت کی خبروں پر بول اٹھیں

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے اپنی موت کی افواہوں پر افسوس کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں زویا ناصر نے  ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے عورت مارچ، اپنے کیریئر اور اپنی موت کی جھوٹی افواہوں سے متعلق بات کی۔زویا ناصر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا،میں اپنی بھابھی کے بہت قریب تھی تو میں اُن کی اچانک موت کی وجہ سے گہرے صدمے میں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ بھابھی کے انتقال کی خبر میڈیا پر وائرل ہوئی تو کسی نے ناصر ادیب کی بہو کی جگہ بیٹی لکھ دیا تھا، پھر میری بھابھی کے بجائے میرے انتقال کی خبر پھیل گئی۔اُنہوں نے کہا کہ میرے انتقال سے متعلق کئی خبریں شائع ہوئیں، میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔

زویا ناصر نے کہا کہ میں اپنی بھابھی کے انتقال کی وجہ سے صدمے میں تھی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھی لیکن جب مجھے میرے انتقال کی خبر کا معلوم ہوا تو میں نے ان افواہوں پرردعمل دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں پہلے ہی بھابھی کی وجہ سے غم میں تھی اور پھر اپنی جھوٹی خبر دیکھ کر مزید غمزدہ ہوگئی، اُس وقت میڈیا نے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے