اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری بہو بہت اچھی ہے، ساس بہو کا جھگڑا سوشل میڈیا پر اچھالنا غلط ہے: صبا فیصل

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل سے مداح نے حقیقی زندگی میں سخت ساس ہونے کا سوال پوچھ لیا۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں  ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنیں جہاں پروگرام میں موجود ایک خاتون کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ڈراموں میں سخت ساس کا کردار ادا کرتی ہیں، اصل زندگی میں کیسی ساس ہیں؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے سامنے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

صبا فیصل نے کہا کہ ماشاءاللہ سے میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں دوسری بہو آئی ہے، جس سے ان ڈھکے چھپے کا جواب مل جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں کسی بھی رشتے کے ساتھ جب پہلا تجربہ ہوتا ہے تو اس میں کسی کو بھی سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ اسے کیسے لے کر چلیں، جب میں پہلی بار ساس بنی اور میری پہلی بہو گھر آئی، تو کچھ چیزیں ہو جاتی ہیں، ضروری نہیں ہے کسی ایک کی غلطی ہو لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت غلط ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی  کہا کہ آپ دیکھیں ہر گھر میں ساس بہو کے مسائل چل رہے ہیں لیکن ہم چونکہ دنیا کی نظروں میں ہوتے ہیں تو ہماری چیزیں توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، میری بہو بہت اچھی ہے لیکن سوشل میڈیا چیزوں کو غلط سمت میں لے کر جاتا ہے، ہوا دیتا ہے جس سے چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔

میزبان کی جانب سے مزید سوال کیا گیا کہ حقیقی زندگی میں ساس کا کردار مشکل ہے یا ڈراموں والا؟ جس پر صبا فیصل نے ہنستے ہوئے کہا کہ اصل والا۔

واضح رہے صبا فیصل اور ان کی پہلی بہو کے درمیان جھگڑا اور ناپسدیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جو خبروں کی زینت بھی بنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے