اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وائٹ واش کے منڈلاتے سائے، شاہین کیویز سے چوتھا میچ بھی نہ جیت پائے

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(دنیا نیوز) پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم نے کیویز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کیویز کی اننگز

دوسری اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے مجموعے پر تین کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد میں آنے والے  بلے باز ڈیرل مچل نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 اور گلین فلپس نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر فن ایلن نے 8، ول ینگ نے 4 رنز سکور کیے جبکہ ٹم سائفرٹ کوئی رن نہ بنا سکے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں لیں جبکہ دوسرے باؤلرز کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

پاکستان کی اننگز

قبل ازیں شاہینوں کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 56 رنز کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ افتخار احمد 10 رنز ہی بنا پائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 90 اور محمد نواز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

قومی سکواڈ

بلیک کیپس کیخلاف چوتھے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

کیویز کاسکواڈ

کیوی کپتان مچل سینٹنر کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے  اور کوویڈ کا شکار ہونے والے ڈیون کانوے کی جگہ ول ینگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے اگلا میچ جیتنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی کیویز نے 21 رنز سے کامیابی سمیٹی، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو فن ایلن کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پانچویں ٹی 20 میچ میں ہار کی صورت میں قومی ٹیم کو سال کے دوسرے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے قبل پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز 0-3 سے ہاری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے