اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سات برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس فعال

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(لاہور نیوز) سات برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس فعال ہوگیا، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

پنجاب حکومت کا ایک اور فلاحی منصوبہ مکمل ہو گیا،  7 برس سے تعطل کے شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کو چند ماہ میں  فعال کردیا گیا،  نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  گزشتہ شب سپورٹس کمپلیکس  کا افتتاح  کیا اور  مختلف حصوں کا معائنہ کیا،  محسن نقوی اور صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے بیڈ منٹن اور  دیگر کھیل کھیلے۔

  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  لاہور میں  11 سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح ہو گا،لاہورگلوبل ویلیج مال  منفرد شاپنگ مال ہو گا  جس  کی بلڈنگ مکمل ہوگئی فروری کے پہلے ہفتے میں اسکا افتتاح کر دیا جائے گا۔

محسن نقوی  نے پاک ایران کشیدگی بارے بات کرتے ہوئےکہا  کہ  پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیا،  کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایاکہ لاہور میں  پہلا اینٹی سموگ ٹاور 15سے 20دنوں میں نصب کر دیا جائے گا جبکہ امامیہ کالونی فلائی اوور 5فروری تک کھول دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے