اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پروازوں میں مسلسل تاخیر، سی اے اے کا 2نجی ایئرلائنز کو شوکازنوٹس

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(لاہور نیوز) پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے سیرین ایئر اور ایئر بلیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ایئر بلیو اور سیرین ایئر اپنے اپنے فلائٹ آپریشنز بروقت اور باقاعدگی سے انجام دینے میں ناکام رہیں، دونوں آپریٹرز نے تسلیم شدہ ریگولیٹری قوانین کو نظر انداز کیا۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا کہ ایئر بلیو اور سیرین ایئر کو مالی جرمانے، لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، طے شدہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دونوں آپریٹرز کو سات دن میں اپنے اپنے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے