19 Jan 2024
(لاہور نیوز) سرد موسم میں بھی شہر میں 4 سے 5 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 2520 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2020 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،لیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
شارٹ فال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے خدشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سرد موسم میں بجلی کی یہ صورتحال ہے گرمیوں میں طلب مزید بڑھنے پر کیا ہوگا؟