19 Jan 2024
(ویب ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے جنوبی افریقا میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل افغانستان کیخلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈی گروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال اور افغانستان شامل ہیں، پہلے روز میزبان جنوبی افریقا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا۔
پہلے روز آئرلینڈ کی ٹیم امریکا کے مدمقابل ہو گی، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقا میں ہے۔
پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر 19 ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم 83 رنز سے فاتح رہی تھی، کپتان سعد بیگ ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔