اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا، کمزور باؤلنگ اور ناکام بیٹنگ نے ایک اور وائٹ واش کے امکانات بڑھا دیئے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے آئیں گی، سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے باقی دونوں میچ جیتنا ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی کیویز نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو فن ایلن کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے 45 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

کمزور باؤلنگ اور ناکام بیٹنگ لائن کی وجہ سے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں، ہار کی صورت میں قومی ٹیم سال کے دوسرے وائٹ واش کے انتہائی قریب پہنچ جائے گی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز 0-3 سے ہاری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے